سندھ میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی

Jun 23, 2022 | 21:31:PM
الیکشن کمیشن، سندھ، بلیدیاتی انتخابات، رپورٹ، جمع، سندھ ہائی کورٹ
کیپشن: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اعلان کردیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالت میں جمع کروائی گئی الیکشن کمیشن کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام اسٹیشنری تیار ہے، بیلٹ پیپر چھپ چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے سامان کی ترسیل بھی شروع ہوچکی، دوسرے مرحلے کے کاغذات نامزدگی جمع ہو رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام حلقہ بندیوں کی کمیٹیوں کے سربراہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھے، تمام حلقہ بندیاں قانون کے مطابق کی گئی ہیں، ڈی لیمیٹیشن اتھارٹی بنائی ہے جس نے تمام شکایت سن کر فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے مہنگائی میں پسی غریب عوام کو بڑا ریلیف دیدیا

عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمےداری ہے کہ 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کروائے، سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت اگست 2020 میں ختم ہوچکی، سندھ حکومت کے ساتھ مارچ میں میٹنگ کی تھی، سندھ حکومت سے مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست نا قابل سماعت ہے، عدالت سے استدعا ہے مسترد کی جائے۔