(24نیوز)کورونا کے باعث ایک سال سے پاکستان میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کے لئے بڑی خبر،کورونا کی شدت میں کمی آتے ہی 28 جون کو ایک روز کے لئے پاک بھارت سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 461 افراد بھارت جائیں گے جبکہ بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی اسی روز بھارت روانہ ہوں گے وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈر پر ضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں،بھارت واپس جانے والے تمام افراد کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھابندش کے باعث سینکڑوں افراد پاکستان اور بھارت میں پھنس گئے تھےجو اب اپنے گھروں کو جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل