امریکا نے پاکستان میں انتخابات کے اعلان کو حوصلہ افزا قرار دیدیا

Jul 23, 2023 | 10:17:AM
America, Pakistan, Elections, Announcement, Encouragement, Decision, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستان کو سنبھالادینے کے بعد اتحادی حکومت کی جانب سے انتخابات کی طرف جانے کے اعلان کو امریکا نے حوصلہ افزا قرار دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ الزبتھ ہرسٹ نے کہا ہے کہ انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پراُمید ہیں،انہوں نے پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، دونوں ممالک کی کئی معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے، پاکستان کے لئے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔

الزبتھ ہرسٹ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی ،امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 215 ملین ڈالر پاکستان کو دیے گئے۔