ادویات کی قلت ،وزیرِ اعظم نے نوٹس لے لیا 

Jul 23, 2022 | 14:38:PM
 ادویات کی قلت ،وزیرِ اعظم نے نوٹس لے لیا 
کیپشن: وزیرِ اعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکام سے آج ہی ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات میسرنہیں، تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ پیش کی جائے،عوام کومسائل سے باہر نکالنے کےلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیںچودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کی حمایت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

دوسری جانب فارما انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں، اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیںق لیگ کے ووٹ شمار ہونے چا ہئیں یا نہیں؟ دوست مزاری کی رولنگ پر ماہرین کی رائے سامنے آ گئی