وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے 

Jul 23, 2021 | 17:21:PM
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ،چینی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل پاک چین دو طرفہ وفود کی سطح پر منعقدہ مذاکرات میں شرکت کریں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات ، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
وفود کی سطح پر ہونیوالے پاک، چین مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ،وزیر خارجہ دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ چین کی دعوت، ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی تھی۔وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی اور سٹریٹیجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور کو کشمیر آنے سے منع کیا جائے۔۔ کشمیر حکومت اور الیکشن کمیشن کا وفاق کے نام خط