علی امین گنڈا پور کو کشمیر آنے سے منع کیا جائے۔۔ کشمیر حکومت اور الیکشن کمیشن کا وفاق کے نام خط

Jul 23, 2021 | 15:43:PM
علی امین گنڈا پور کو کشمیر آنے سے منع کیا جائے۔۔ کشمیر حکومت اور الیکشن کمیشن کا وفاق کے نام خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر حکومت اور الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو کشمیر آنے سے منع کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو منع کیا جائے کہ وہ الیکشن ہونے تک آزاد کشمیر کا دورہ نہ کریں۔
خط میں الیکشن کمیشن اور ضابطہ اخلاق کی خلاف وردیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور غلط فہمی سے بچنے کیلئے علی آمین گنڈا پور الیکشن مکمل ہونے تک آزاد کشمیر میں تشریف نہ لائیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر پر الزامات لگے کہ وہ ووٹ خرید رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے وزرا نے علی امین گنڈا پور کا دفاع کرتے ہوئے مختلف وضاحتیں پیش کیں جن میں سے ایک وضاحت یہ تھی کہ اس علاقے کی سڑک انتہائی خستہ حال ہے ، علی امین گنڈا پور سڑک کی مرمت کیلئے اپنی جیب سے پیسے دے رہے ہیں جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ریٹرننگ افسروں سے رپورٹ طلب کی تھی جبکہ معاملے پر وزیر اعظم پاکستان کوخط بھی ارسال کیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کا شوبز چھوڑ کر سیاست میں آنے کا اعلان۔۔ کس جماعت میں شامل ہونگی ؟