بھارت میں کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔غریب مزدور بقایاجات اور بیوی کے علاج کیلئے رل گیا

Jul 23, 2021 | 13:00:PM
بھارت میں کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔غریب مزدور بقایاجات اور بیوی کے علاج کیلئے رل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کی سڑکوں ایک بوڑھا شخص  پیٹھ پر بیوی کو اٹھائے اس کے علاج کیلئے پیسے جمع کرنے کی خاطر دربدر دھکے کھا رہا ہے ۔ بیچارہ لاچار شخص  بھیک مانگنے پر مجبور ہے، اسکا کہنا ہے کہ بھکاری نہیں مزدور ہوں، سرکار کی مار سے مجبور ہوں۔
بھارتی نجی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کی سڑکوں پر  ایک 71 سالہ سن رسیدہ شخص اپنی بیوی کو پیٹھ پر اٹھائے اس کے علاج کیلئے پیسے جمع کررہا ہے ۔ بھکاری کی طرح نظر آنے والا یہ شخص دراصل مزدور ہے ۔ لیکن اس کو لاچاری ہی کہا جائے گا کہ پیسے ہونے کے باوجود یہ شخص بھیک مانگنے پر مجبور ہے ۔71 سال کی عمر میں جب لوگ سکون کے ساتھ گھر بیٹھ کر زندگی گزارتے ہیں تو دوسری طرف یہ سن رسیدہ شخص جدوجہد کررہا ہے ۔ آنکھوں میں امید جگائے ہاتھوں کو لوگوں کو کے سامنے پھیلائے پیٹھ پر اپنی اہلیہ کو اٹھائے یہ بھیک مانگنے پر مجبور ہے ۔ شہر کے مختلف چوک چوراہوں کی سڑکوں پر ایسے ہی نظر آتا ہے ۔دراصل اسکی اہلیہ ساکو دیوی کو پیروں کی بیماری ہے ، جس کی وجہ سے وہ چل نہیں سکتیں ۔ علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں اور کوئی فریاد سننے والا نہیں ہے ۔ لہذا رام پرویش بھیک مانگ کر پیسے جمع کررہا ہے ۔ رام پرویش نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں تقریبا 28 سالوں تک اپنی خدمات دیں ۔ کچھ وقت پہلے تک یہ ضلع درگ میں کام کررہا تھا ۔لیکن اچانک اس کو کام سے نکال دیا گیا ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ زندگی بھر کی کمائی بھی ابھی تک نہیں دی گئی ۔ رام پرویش کے مطابق آٹھ لاکھ سے زیادہ بھارتی روپےاس کو لینا ہے ، لیکن پیسہ نہیں دیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں اس نے کلکٹر سے بھی فریاد کی ، لیکن پریشانی کا کوئی حل نہیں نکل سکا ۔ہر روز آٹھ سے دس گھنٹے تک پیٹھ پر چاول کی بوریاں ڈھونے والا شخص آج مصیبت میں اپنی بیوی کے بوجھ کو پیٹھ پر ڈھو رہا ہے ۔آنکھوں میں آنسو لئے رام پرویش کہتے ہیں کہ مجھے بھیک مانگنا پسند نہیں، لیکن بیوی کے علاج میں خرچ ہونے والے ہزاروں روپے اکٹھا کرنے کیلئے مجبوری میں بھیک مانگنا پڑ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آج بھی بارش ۔۔؟۔۔ جانئے موسم کا حال