معروف فنکارہ 'نیفرتاری مون' نے اسلام قبول کرلیا

Jan 23, 2024 | 15:24:PM
معروف امریکی کامک آرٹسٹ اور آزاد فیشن ڈیزائنر 'نیفرتاری مون' نے غزہ میں فلسطینیوں کے صبر و شکر سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔      
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف امریکی کامک آرٹسٹ اور آزاد فیشن ڈیزائنر 'نیفرتاری مون' نے غزہ میں فلسطینیوں کے صبر و شکر سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔       

35 سالہ مون نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلسطینی عوام کی ہمت اور ایمان نے انہیں اسلام کی تلاش کی طرف مائل کیا اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر کے مسلم پس منظر ، مذہب اور مقدس کتاب قرآن کے لیے اس کے احترام سے بھی متاثر تھی۔

اُن  کا اتنی تباہی کا سامنا کرنے کے باوجود فلسطینیوں کی ہمت اور حوصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو اس پر غور کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ کس طرح لوگ آخری سانس تک اپنے ایمان کو قائم رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سشمیتاسین نے مودی سرکار کو مسجد کی جگہ رام مندر بنانے پر آئین یاد کروادیا

ایک رپورٹ کے مطابق مون نے فلسطینیوں کی اسرائیل کے ساتھ ان کی برسوں کی مشکلات اور خاندانوں کو کھونے کے باوجود چھوٹی چھوٹی چیزوں کیلئے ان کی شکرگزاری کو بھی اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ٹک ٹاکر میگن رائس بھی فلسطینیوں سے متاثر ہو کر دائرہِ اسلام میں داخل ہوچکی ہیں۔