پنجاب میں خشک سالی کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Jan 23, 2024 | 12:58:PM
پنجاب میں خشک سالی کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خشک موسم پاکستانیوں کیلئے وبال بننے لگا ،بارش نہ ہوئی تو خشک سالی آئے گی ،پی ڈی ایم اے نے خطرے سے آگاہ کردیا ۔

پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  نے کہا ہےکہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور  ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔

 ضرور پڑھیں:شدیددھند،سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ کالام منفی 7 ، گلگت اور استور منفی 6، چترال، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ منفی 3 ، چکوال منفی 2، اسلام آباد 2، پشاور اور بنوں3، لاہور، ملتان،ڈیرہ غازی خان 5، سکھر، مٹھی، سرگودھا 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں پاک افغان سرحدی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے 7 درجے نیچےگرگیا ہے۔

یاد رہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج بھی جڑواں شہروں میں صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائی رہی،پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقراررہنے کی پیشگوئی ہے۔لاہور میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔