ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،مثبت نتائج ملنے لگے

Jan 23, 2024 | 10:31:AM
ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے   جس کے نتیجے میں ستمبر 2023 سے اب  تک ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف 240 کامیاب آپریشنز عمل میں لائے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے   ،جس کے نتیجے میں ستمبر 2023 سے اب  تک ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف 240 کامیاب آپریشنز عمل میں لائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  حکومتی احکامات کے پیشِ نظر ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا،7 تا 14 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں  293.07 میٹرک ٹن کھاد، 0.36 میٹرک ٹن آٹا اور 27.76 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

متعلقہ حکومتی اداروں نے پنجاب میں 45 آپریشنز کئے گئے اور   ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف 240 کامیاب آپریشنز عمل میں لائے گئےجس کے نتیجے میں  یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق  17890.22 میڑک ٹن کھاد، 2402.28 میٹرک ٹن آٹا اور 7363.63 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید  پڑھیں:شدیددھند،سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا