شدید برف باری۔مری اور گلیات میں نظام زندگی مفلوج ۔۔راستے بند

Jan 23, 2022 | 21:23:PM
مری۔گلیات۔نظام زندگی۔راستے۔سیاح
کیپشن: برفباری کا منظر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مری اور گلیات میں اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑچکی، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔مری اور گلیات میں تیز برف باری کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ،نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک پر 3 مقامات پر برفانی تودے گرنے سے بند ہوگئی۔سیاحوں کو مری آنے سے روک دیا گیا ،علاقے میں بجلی اور پانی کی فراہمی پھر معطل ہوگئی، روکے جانے پر سیاح پریشان ہوگئے۔
ادھرناران، بابوسرٹاپ اور استور میں بھی ہر طرف برف ہی برف دکھائی دی، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔شمالی اور جنوبی وزیرستان میں برف باری سے بند مرکزی شاہراہیں کھول دی گئیں،چمن میں کوڑک ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش اور برف باری تھمنے کے بعد شمالی بلوچستان میں سرد ترین رات گزری۔کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5، قلات میں منفی 9، زیارت میں منفی 11 تک گر گیا، پرنالوں اور سڑکوں پر پانی جم گیا۔لاہور اور پشاور میں بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا جبکہ کراچی میں سردی کی لہر جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔پریانکا کو کتنے بچوں کی خواہش۔۔ کزن نے انکشاف کر دیا