خوشحال کسان ہی زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔۔۔آصف علی زرداری

Jan 23, 2022 | 15:41:PM
آصف علی زرداری
کیپشن: آصف علی زرداری ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کسانوں کو کھاد مہیا کرانے میں ناکام ہوگئی ۔ خوشحال کسان ہی زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نااہل۔۔ چوربازاری کی سزا عوام کو مل رہی ہے: شہبازشریف
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسان ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی ہے جبکہ فصلوں کی مناسب اور منصفانہ قیمت نہ ملنا کسانوں کا معاشی استحصال ہے۔آصف علی زرداری کا مزید کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی اور پیپلز پارٹی کسانوں کی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گی۔
ان کا کہناتھا کہ زرعی طور پر مضبوط پاکستان ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے اور حکومت کسانوں کو زرعی کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 20افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔۔مثبت کیسز کی شرح 13فیصد تک پہنچ گئی