وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Feb 23, 2023 | 09:21:AM
وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کا بارڈر تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد اور مالاکنڈ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب تاجکستان ( Tajikistan ) کے مشرقی علاقوں میں آج بروز جمعرات 23 فروری کو زلزلے ( Earthquake ) کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 20 کلو میٹر تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات 23 فروری کی صبح پانچ بج کرسینتیس منٹ پر آيا۔

زلزلے کے باعث علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے سنکیانگ ریجن اور تاجکستان کی سرحد کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلہ سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے اور گورنو-بدخشاں خود مختار علاقے کے درمیان سرحد کے قریب آیا۔