ٰیوکرینی صدر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دورہ کی دعوت دے دی 

Feb 23, 2023 | 00:03:AM
ٰیوکرینی صدر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دورہ کی دعوت دے دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور توجہ طلب معاملے پر تعاون کی اپیل کے ساتھ ساتھ دورہ یوکرین کی دعوت دی ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی سے یوکرینی صدر نے آج ٹیلی فون پر بات کی ، دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان اور یوکرین کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں توانائی اور خوراک کی سلامتی کے مسائل شامل تھے ، جو روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش ہیں۔


دونوں رہنماوں نے باہمی فائدے کے لیے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ صدر زیلنسکی نے اپنے 10نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین روس تنازعہ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت طلب کی ہے ۔


سماجی رابطوں کی سائیٹ پر ایک اور پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تنازعات پر گہری تشویش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد کے مسودے کے مندرجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔