تحریک عدم اعتماد۔ اسمبلی اجلاس ملتوی کئے جانے کا خدشہ

Feb 23, 2022 | 21:48:PM
اپوزیشن۔قومی اسمبلی ہال۔اوآئی سی۔کانفرنس۔تحریک عدم اعتماد۔اجلاس
کیپشن: قومی اسمبلی ہال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24نیوز )حکومت کے خلاف اپوزیشن کی کوششیں تیز تر ہو گئی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حکومتی اتحادیوں تک پہنچ گئیں۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد مارچ کے شروع میں آسکتی ہے۔لیگی ترجمان مریم اورنگزیب بھی کہہ چکی ہیں کہ عمران خان کے پاس صرف پندرہ بیس دن ہیں لیکن اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
 ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا معاملہ او آئی سی اجلاس کی وجہ سے مارچ کے آخر تک جانے کا امکا ن ہے کیونکہ قومی اسمبلی ایوان میں او آئی سی کانفرنس کی مناسبت سے تزین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا۔اسی وجہ سے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا جاسکا اور وزیراعظم نے فی الحال اجلاس نہ بلانے پر ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق روس دورے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس بلانےکا فیصلہ کیا جائے گا۔
او آئی سی کے اہم اجلاس کیلئے کروڑوں روپے کی مالیت سے پارلیمنٹ کی بلڈنگ اور لانز پر کام جاری ہے۔پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نئی ٹائلز فانوس اور فرنیچر لگا یا جا رہا ہے۔ تزین و آرائش کا یہ کام 4 مارچ تک مکمل ہو گا جس کے بعد15 مارچ سے پارلیمنٹ کا کنٹرول وزارت خارجہ کو دے دیا جائے گا۔جس کے بعد او آئی سی کی کانفرنس ہو گی پھر کہیں جا کر قومی اسمبلی کا ہال سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔11 ارکان قومی اسمبلی نے چودھری برادران کو فیصلے کا اختیار دیدیا