پنجاب بینک گھر کی خریداری کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیگا،ظفرمسعود

Feb 23, 2021 | 18:30:PM
پنجاب بینک گھر کی خریداری کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیگا،ظفرمسعود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کا کہنا ہے کہ پنجاب بینک گھروں کے حوالے سے انقلابی منصوبہ شروع کر رہا ہے جس کے تحت شہریوں کو گھر کی خریداری کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پنجاب بینک ظفر مسعود نے کہا کہ پنجاب بینک گارڈن اسکوائر ڈویلپرز کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی عملی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر گھروں کے لئے دئیے جانے والے قرضے کی شرح مارک اپ میں کمی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی کم لاگت ہائوسنگ سکیم کا موڑ ایمن اباد، گوجرانوالہ میں آغاز کر دیا گیا۔پہلے مرحلے میں امسال 400 گھر مکمل کئے جائیں گے ،دوسرے مرحلے میں 600 گھر مکمل کئے جائیں گے۔
ظفر مسعود نے مزید کہا کہ کم آمدن والے افراد کے لئے نجی شعبے کے تعاون سے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہوگا۔ بینک گھر بنانے والوں کے لئے قرض کی سہولت اور رہنمائی ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈائریکٹر گارڈن اسکوائر ڈویلپرز وسیم خان نے منصوبے پر تعاون کے لئے پنجاب بینک کا شکریہ ادا کیا۔