خام  تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Dec 23, 2023 | 12:20:PM
 خام  تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 71 سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 81 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

حوثی عسکریت پسند گروپ کی طرف سے کئے جانے والے جہازوں پر حملوں کی وجہ سے مزید بحری جہاز بحیرہ احمر سے گریز کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چند دن قبل  بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے بعد ایک بڑا اضافہ ہو ا تھا،برطانوی خام تیل کے سودے 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 78.46 ڈالر فی بیرل پر ہوئے،امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 73.16 ڈالر تک جاپہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی اے نےعوام کو خبردار کر دیا