سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم 29 دسمبر کو طلب

Dec 23, 2021 | 23:01:PM

 (24 نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس 29 دسمبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو بلایا گیا ہے۔
قائمہ کمیٹی نے رانا شمیم کے حلف نامے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا، کمیٹی نے پچھلے اجلاس میں دونوں سابق ججز اور صحافی انصار عباسی کو بھی بلایا تھا، انصار عباسی گزشتہ اجلاس میں پیش ہوئے تاہم سابق جج صاحبان پیش نہیں ہوئے۔کمیٹی نے رانا شمیم کے لیے سوال رکھے کہ بیان حلفی تین سال سے زیادہ کیوں خفیہ رکھا؟، ابھی انکشاف کیوں کیا؟، کیا کسی نے دباو¿ ڈالا کہ خاموش رہیں اور حقیقت کسی پر ظاہر نہ کریں؟۔

یہ بھی پڑھیں: عابد علی دوبارہ کرکٹ کھیل پائیں گے یا نہیں۔۔سٹنٹ ڈالنے والےڈاکٹر کا چونکا دینے والابیان آگیا
رانا شمیم کیلئے رکھے گئے سوال میں پوچھا گیا کہ سابق چیف جسٹس نے تردید کی تھی، آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں؟، کیا شریف خاندان سے کسی نے حلف کی گواہی کے لیے آپ سے رابطہ کیا؟، اوتھ کمشنر کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے برطانیہ کے سفر میں کس نے سہولت دی؟۔ کمیٹی کی جانب سے رکھے گئے سوال میں پوچھا گیا کہ سابق چیف جسٹس کے دورہ گلگت بلتستان کے بعد ساڑھے3 سال میں نوازشریف سے ملے؟ نواز شریف کو سابق چیف جسٹس اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے درمیان گفتگو سے آگاہ کیا؟رانا شمیم کے لیے سوال میں پوچھا گیا کہ میڈیا میں رپورٹ حلف نامہ اور لاکر میں رکھاحلف نامہ کتنا مختلف ہے یا یہ وہی ہے؟ 

یہ بھی پڑھیں: مریم انصاری کی شادی ۔۔۔ علی انصاری اور صبور علی کی ڈانس ویڈیو ہٹ

مزیدخبریں