حکومت نے 35 عام تعطیلات کا اعلان کر دیا

Dec 23, 2021 | 17:06:PM
 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نےسال  2022ء کیلئے عام اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2022ء میں مجموعی طور پر 35 چھٹیاں ہونگی، جن میں سے 15 عام اور 20 اختیاری چھٹیاں ہونگی، 5 فروری 2022 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی، یکم مئی 2022 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی، 3 سے 5 مئی 2022 عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہونگی۔  

یہ بھی پڑھیں:بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو ارسال
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سے 12 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہونگی، 7 اور 8 اگست کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہونگی، 14 اگست کو یوم آزادی ، 9 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ کی عام تعطیل ہوگی، 25 دسمبر 2022 کو یوم قائداعظم/ کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔ 26 دسمبر کو مسیحی برادری کیلئے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی، سال 2022 میں اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:7500 ، 15000 ، 25000 اور 40000 کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے خوشخبری