تیز آندھی اور بارش کے  باعث پیسکو ریجن میں بجلی کی ترسیل متاثر

Aug 23, 2023 | 23:30:PM
تیز آندھی اور بارش کے  باعث پیسکو ریجن میں بجلی کی ترسیل متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیسکو ریجن میں تیز آندھی اور بارش کے  باعث بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہو گیا،  جس کی وجہ سے   مردان، صوابی، جلالہ اور درگئی  کے علاقے کےرہائشی بجلی کی سہولت سے وقتی طور پر محروم ہو گئے۔

 ترجمان پیسکو کے مطابق تیز آندھی اور بارش ہونے کے سبب پیسکو ریجن کے  90 فیڈرز فوری طور پر ٹرپ کر گئے  ہیں،پیسکو چیف ایگزیکیٹوآفیسر فضل ربی نے فیلڈ سٹاف کو بجلی کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے متحرک   کر دیا ہے، تمام سب ڈویژن کے ایکسیئن اور ایس ڈی اوز فیلڈ میں اس وقت  موجود ہیں جو کہ بجلی کی جلد از جلد بحالی میں مصروفِ عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رات گئے بڑے صوبے میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ترجمان پیسکو کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائیگی  اور خراب موسم کے پیشِ نظر عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔