بیت اللہ شریف کو غسل دینے کے روح پرور مناظر کی ویڈیو وا ئرل 

Aug 23, 2021 | 16:24:PM
بیت اللہ شریف کو غسل دینے کے روح پرور مناظر کی ویڈیو وا ئرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں دیگر عائمہ کرام کے ہمراہ بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا۔

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں اللہ کے گھر کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کا آغاز کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھول کر کیا۔ عمرہ زائرین بھی بیت اللہ کا دروا زہ  کھلنے  پر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو غسل دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان حکومت تسلیم کرنے میں عجلت کی بجائے خطے کے ممالک اور بین الاقوامی ردِ عمل کا انتظار کرنا چا ہیے۔۔پرو گرام ڈی این اے میں تجزیہ کا رو ں کی را ئے

اس دورا ن کعبہ شریف کی اندرونی دیواروں کو صاف کیاگیا جس میں امام کعبہ عبدالرحمن السدیس سمیت دیگر آئمہ کرام بھی شریک تھے ۔مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق رواں برس غسل کعبہ کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا۔غسل کعبہ کے لئے عرق گلاب اور آب زم زم جبکہ خالص عود سے اندرونی حصے کو معطر کیا گیا ۔بیت اللہ شریف کے اندر نوافل بھی ادا کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کو اپنی محدود سوچ ترک کرنا ہوگی۔۔ شاہ محمود قریشی