پنجاب کے بعد آزاد کشمیر سے بھی پی ٹی آئی کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کو آزاد کشمیر سے بڑا دھچکا ملا ہے، عمران خان کی آزادکشمیر حکومت خود بنانے کا کریڈٹ لینے کی کوشش ناکام ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے کی خبریں تو ایک عرصہ سے گردش کر رہی ہیں لیکن ان خبروں افواہوں کو آزاد کشمیر سے آنے والی خبریں تقویت بخش رہی ہیں ،
پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک کو ایم ایل اے و وزیر جنگلات اکمل سارگالہ کے ویڈیو بیان نے مزید تقویت دے دی، اکمل سارگالہ نے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تقسیم کا باضابطہ اعلان کر دیا،اکمل سارگالہ نے ہم خیال دوستوں کے ساتھ اپنا الگ فیصلہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا، پی ٹی آئی رہنما نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر 3 ارب روپ کے قریب رشوت کے الزام پر پی ٹی آئی مرکزی قیاد ت سے ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تنقید کا نشابہ بنایا اور کہا کہ قیادت کو چاہیے تھا کہ سردار تنویر الیاس کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر کے عہدے سے تنویر الیاس کو ہٹاتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا اس لیے میں اور میرے ہم خیال دوست اب آئند ہ کا لائحہ عمل جلد ملاقات میں طے کریں گے اور قوم کے سامنے رکھیں گے۔
اکمل سار گالہ کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا خطہ پہلے ہی سیاسی طور پر حساس ہے اور یہاں کسی قسم کا بھی سیاسی قدم انتہائی سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیے , لیکن پی ٹی آئی نے سمجھداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔