امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت آگئی 

Apr 23, 2022 | 20:42:PM
سابق پاکستانی سفیر اسد مجید، منسوب، خبروں، کوئی حقیقت نہیں
کیپشن: اسد مجید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب کرکے چلائی جانے والی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں اسد مجید نے کہا کہ ان کا صرف ایک ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور وہ ویریفائڈ ہے۔ دوسرے کسی بھی اکاؤنٹ سے ان سے منسوب کرکے جو بھی چیز چلائی جا رہی ہے وہ جعلی ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مبینہ امریکی سازش کے حوالے سے اسد مجید سے منسوب بیانات چلائے جا رہے ہیں جن کی انہوں نے اب خود ہی وضاحت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی حلف برداری پھر ملتوی۔طیارہ اسلام آباد میں موجود۔سنجرانی کا سب کو انتظار