عجب چوری کی غضب سٹوری۔لٹیرے کا کتے کے ساتھ کتے والا کام

Apr 23, 2022 | 19:49:PM
پولیس ،تربیت، یافتہ ،کتا
کیپشن: پولیس کا تربیت یافتہ کتا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا  کے شہر سان فرانسسکو میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک واردات کے دوران بھاگتے ہوئے لٹیرے نے پیچھا کرنے والے پولیس کے کتے کو کاٹ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا  کے شہر سان فرانسسکو کے ایک بزرگ شہری نے پولیس کو فون پر شکایت کی کہ ان کے گھر میں چوری ہوئی ہے۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ایمیزون کے ایک ملازم کی کال آئی۔  اس نے بتایا کہ ایک بدمعاش نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے اور اس سے سامان سے بھرا ٹرک بھی چھین لیا گیا۔  اس طرح کی اطلاع کے بعد جب پولیس ملزم کو ڈھونڈنے کے لئے پہنچی تو اسے بوڑھے کے گھر کے پاس بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ منشیات کے نشے میں بھی تھا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اپنی سطح پر اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن جب اس میں کامیابی نہ ہوئی تو اس نے کورٹ نامی اپنے کتے کی مدد لی۔کتے نے کچھ ہی دیر میں ملزم کو پکڑ لیا۔ اس دوران ملزم نے کتے کے منہ میں کاٹ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے اس کے بائیں جانب چاقو سے بھی کئی بار حملہ کیا۔ اس سے کتا بری طرح زخمی ہو گیا۔ ملزم زخمی بھی ہوااور اسے پولیس نے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد کورٹ نامی کتے کو فوری طور پر ویٹرنری ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ اب وہ اپنے ٹرینر  کی نگرانی میں صحتیاب ہو رہا ہے۔ شمالی کیلیفورنیا کی پولیس نے اس واقعے کی معلومات فیس بک پر دی ہے۔
یہ سارا واقعہ فیئر فیلڈ شہر میں پیش آیا۔ یہ شہر سان فرانسسکو سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ملزم کے خلاف پولیس کتے پر قاتلانہ حملہ، ڈکیتی، سرکاری اہلکاروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے جیسے مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے تاحال ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس کی عمر تقریباً 44 سال بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ غیر ملکی مراسلے کی اوپن سماعت کرے، عمران خان کا مطالبہ