(ویب ڈیسک)امریکہ کی جانب سے روس پر مسلسل پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جس پر روس نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا، امریکہ کی 29 اہم شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق امریکہ کی پابندیوں سے تنگ روس نے بلآخر بڑا جھٹکا دے دیا، امریکہ نے روس کی برآمدات پر پابندیاں عائد کی جبکہ ڈالر اور جاپانی ین میں روسی تجارت محدود کرنے کا کہا تھا، امریکہ کی بڑھتی ہوئی پابندیوں پر روس نے بڑا قدم اٹھاتے امریکی نائب صدر کملا ہیرس، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سمیت 29 اہم امریکی شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ روس نے 29 امریکی شہریوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جن میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سمیت اعلیٰ حکام، کاروباری شخصیات، ماہرین اور نامہ نگاروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ امریکی حکام کی بیویاں بھی شامل ہیں۔روس کے اس حالیہ فیصلے کے مطابق مجموعی طور پر 29 امریکی بشمول اعلیٰ حکام، تاجر، ماہرین اور رپورٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روسوفوبک ایجنڈا کے ساتھ ساتھ متعدد اعلیٰ عہدے داروں کی بیویوں کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ روسی بلیک لسٹ کی نئی توسیع کے بارے میں ایک اور اعلان جلد ہی کیا جائے گا، جو کہ امریکی دشمنانہ اقدامات کے جوابی اقدامات کے حصے کے طور پر ہوگا۔
ذرائع کاکہناتھا کہ روس کی جانب سے یہ امریکی پابندیوں میں مسلسل توسیع کا جواب ہے جو جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روسی عہدیداروں، ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ تاجروں، سائنسدانوں اور فنکاروں پر عائد کی تھیں، جس کے ردعمل میں روس نے یہ پابندیاں نافذ کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہدی طارمی دنیا کے8 بہترین سٹرائکر کھلاڑیوں کی صف میں شامل