’اڈاپٹ اے فیملی پروگرام‘ غربت کے خاتمے کیلئے مؤثر متبادل استعداد کار رکھتا ہے، نگران وزیراعظم

Nov 22, 2023 | 19:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ’اڈاپٹ اے فیملی پروگرام‘ جیسے منصوبوں کے بارے میں آگاہی مہمات چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام غربت کے خاتمہ کیلئے مؤثر متبادل حکمت عملی ہونے کی بھرپور استعداد رکھتا ہے، سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وسیع ڈیٹا بیس انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن اور اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب اور دنیا فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں عامر محمود نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، نگران وزیراعظم

ملاقات میں وزیراعظم کو دنیا فاؤنڈیشن اور اخوت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے ہونے والے ’اڈاپٹ اے فیملی پروگرام‘ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اڈاپٹ اے فیملی پروگرام غربت کے خاتمہ کیلئے مؤثر متبادل حکمت عملی ہونے کی بھرپور استعداد رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ’اڈاپٹ اے فیملی پروگرام‘ جیسے منصوبوں کے بارے میں آگاہی مہمات چلانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں میں سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کرنا انتہائی اہم ہے، سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وسیع ڈیٹا بیس انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔