مخصوص اضافی نشستوں کی معطلی ، پیپلزپارٹی نے سینیٹر فاروق نائیک کی خدمات حاصل کر لیں

May 22, 2024 | 23:57:PM
مخصوص اضافی نشستوں کی معطلی ، پیپلزپارٹی نے سینیٹر فاروق نائیک کی خدمات حاصل کر لیں
کیپشن: فاروق ایچ نائیک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)مخصوص اضافی نشستوں کی معطلی  پر پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر  فاروق ایچ نائیک کی خدمات حاصل کر لیں۔

فاروق نائیک نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ،سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 جون کو ہوگی،عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کو مقدمہ میں نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کی دیگر جماعتیں میں الیکشن کمیشن کی تقسیم کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر میچ فکسنگ کے الزام میں فرنچائز اونرگرفتار