لنکا پریمیر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

May 22, 2024 | 23:24:PM
لنکا پریمیر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار
کیپشن: لنکا پریمیئر لیگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لنکا پریمیر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتارہو گیا، برطانوی نژاد بنگلہ دیشی شہری تمیم رحمان کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا۔

لنکا پمریمیئر لیگ نے گرفتاری کے بعد دمبولا ٹیم کی اونرشپ کا معاہدہ منسوخ کردیا،ایل پی ایل نے کہاہے کہ لیگ کی ساکھ بچانے کیلئے معاہدہ ختم کرنا ضروری تھا،نئی اونرشپ نہیں ہوئی تو دمبولا ٹیم کے معاملات لیگ انتظامیہ چلائے گی۔

یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا پلیئرز آکشن گزشتہ روز ہوا تھا،دمبولا تھنڈرز نے پلیئرز آکشن میں پاکستان کے افتخار احمد اور حیدر علی کو خریدا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ کو بڑا دھچکا، پاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ ہو گیا