پاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی: شدید بارش کے باعث میچ منسوخ

May 22, 2024 | 21:45:PM
پاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی: شدید بارش کے باعث میچ منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برطانوی شہر ہیڈنگلے میں شدید بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ٹاس ہونے سے پہلے ہی منسوخ ہو گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ ہو گیا، بارش کے باعث، ہینڈنگلے میں آج ہونے والا میچ بغیر ٹاس کے ختم ہو گیا، شدید بارش کی وجہ سے گراؤنڈ میں کھیلنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کی اہلیہ اور والدہ کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی 4 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف  اور چوتھا میچ 30 مئی کواوول لندن میں کھیلا جائے گا۔