برطانیہ میں 4 جولائی کو الیکشن کرانے کا اعلان

May 22, 2024 | 22:01:PM
برطانیہ میں 4 جولائی کو الیکشن کرانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے 4جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹین ڈاوننگ سٹریٹ پر کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے  کنگ چارلس کو قبل از وقت انتخابات سے آگاہ کیا ،کنگ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ 

برطانوی وزیراعظم نے عام انتخابات کا اعلان اپنی سرکاری رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے کرونا اور یوکرائن جنگ کے دوران برطانوی پالیسیوں پر عوامی رائے جاننے کے عزم کا اظہار کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم رشی سونک کل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے،رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی کو حکمران کنزرویٹیوپارٹی پر 20پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ 

دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما سر کیئر اسٹارمر نے عام انتخابات کے اعلان پر کہا کہ عام انتخابات برطانیہ کو استعداد کو کھولیں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو اپوزیشن پارٹی سے شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی: شدید بارش کے باعث میچ منسوخ