کیا متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے ویزا پر نئی پابندی لگا دی؟

May 22, 2024 | 14:00:PM
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے، ان دعوؤں کے بعد خصوصاً یو اے ای کا سفر کرنے والے پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی لیکن ان افواہوں میں کئی سچائی نہیں یہ جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے، ان دعوؤں کے بعد خصوصاً یو اے ای کا سفر کرنے والے پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی لیکن ان افواہوں میں کئی سچائی نہیں یہ جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر صارف نے ٹوئٹ کیا کہ دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کو ویزہ جاری کرنا بند کر دیا ہے جس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور مقامی ٹریول انڈسٹری کے کئی قابل اعتبار لوگوں نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔“

 نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر مذکورہ ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد ویزا پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی۔تاہم مکمل چھان بین پر انکشاف ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی ٹوئٹ غیر مصدقہ اور غلط ہے۔ دبئی نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس نے حالیہ دنوں میں پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرنا بند کیے ہیں۔دبئی جانے والے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کے لیے وزٹ یا ورک ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیشی رکن اسمبلی بھارت میں غائب،قتل ہونے کا خدشہ

یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں غلط معلومات پھیلائی گئی ہو۔ اس سے قبل گزشتہ برس اسی طرح کی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کئی پاکستانی شہروں کے رہائشیوں کو وزٹ ویزے کا اجرا روک دیا ہے۔