اسلام آباد: بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والاملزم گرفتار

May 22, 2024 | 12:07:PM
اسلام آباد: بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والاملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے  سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد  میں کارروائی کرتے ہوئےکم سن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بتایا کہ آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث اشتہاری ملزم کو  گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے گزشتہ سال کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کیں،متاثرہ بچی کے نام سے جعلی فیسبک اکاونٹ بنا رکھا تھا ، مذکورہ اکاونٹ کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر وائرل کی گئی۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ کے بھائی کو بھی بذریعہ واٹس ایپ شئیر کیا، جس کے بعد  کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاریز ریاض کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھا،ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہسپتال کےپارک میں بچے کی پیدائش، لیڈی ڈاکٹر اور ڈیوٹی عملہ گناہگار قرار

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔