ہسپتال کےپارک میں بچے کی پیدائش، لیڈی ڈاکٹر اور ڈیوٹی عملہ گناہگار قرار

May 22, 2024 | 11:48:AM
 ہسپتال کےپارک میں بچے کی پیدائش، لیڈی ڈاکٹر اور ڈیوٹی عملہ گناہگار قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد )عارف والا میں ہسپتال کےپارک میں بچے کی پیدائش  کی ابتدائی رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر اور ڈیوٹی عملہ گناہگار قرار پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  عارف والا میں گزشتہ روز ہسپتال کے پارک میں بچے کی پیدائش کا ہولناک واقعہ پیش آیا ، جس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 24 نیوز کو موصول ہوگئی ، گائنی وارڈ میں تعنیات لیڈی ڈاکٹر کرن انور سمیت دیگر عملہ نے غفلت برتے ہوئے بے حسی کا مظاہرہ کیا،لیڈی ڈاکٹر کرن انور ، شگفتہ نور انچارج سٹاف نرس اور مڈ وائف طاہرہ نسیم گناہ گار قرار پائی گئی ۔

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے چیف ہیلتھ اتھارٹی کو واقعہ کی رپورٹ ارسال کردی،تینوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی سفارشات بجھوا دی گئیں،لیڈی ڈاکٹر سمیت عملہ نے خاتون نسیم بی بی کو بچے کی پیدائش کرنے سے انکار کیا تھا،خاتون گائنی وارڈ کے پارک میں ہی بچے کو جنم دیا جس کی خبر 24 نیوز نے بریک کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ سی ڈی اے ہسپتال، مریضوں سے ملاقات، حالت دریافت کی