نو پرافٹ نولاس،پنجاب حکومت کا قربانی کے جانوروں کےسیل پوائنٹس پرفیس نہ لینے کا فیصلہ

May 22, 2024 | 11:21:AM
نو پرافٹ نولاس،پنجاب حکومت کا قربانی کے جانوروں کےسیل پوائنٹس پرفیس نہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوام کیلئے خوشخبری،پنجاب حکومت نےقربانی کےجانوروں کےسیل پوائنٹس پرکوئی فیس نہ لینےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیربلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت پنجاب بھرکےمیونسپل اداروں کےچیف آفیسرز کا اجلاس ہوا،اس دوران وزیربلدیات کا کہنا ہےکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جانور سیل پوائنٹس نو پرافٹ نولاس کی بنیادپرقائم کئےجائیں گے،وزیراعلی مریم نواز  نےبکرا عید پر زیرو ویسٹ یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

وزیربلدیات نے کہاکہ جانور سیل پوائنٹس "نو پرافٹ نو لاس"کی بنیادپر قائم کئے جائیں گے،عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پرپابندی ہوگی،وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات ہیں صفائی انتظامات پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈیڈ لائن ختم ہونےکا انتظارکئےبغیر الائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانےلگائیں۔

سیکرٹری بلدیات آفس میں صوبائی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 75 ہزار کی حد برقرار،ڈالر کا ریٹ کتنا ہو گیا؟اہم خبر جانیے