ڈالر مزید مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ میں 75 ہزار کی حد برقرار

May 22, 2024 | 11:07:AM
ڈالر مزید مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ میں 75 ہزار کی حد برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا  جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 426 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بجلی 8 روپے فی یونٹ کم؟