(24نیوز)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ و دیگر کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر فریقین کو طلب کر کے اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جائیں،فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات دی جائیں ۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فریقین نے ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی،عدالتی احکامات کے برخلاف ڈی جی تقرری رولز بنائے گئے۔
واضح رہے کہ فریقین کی جانب سے معاملے پر غلط اور گمراہ کن عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی گئی،درخواست پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان نے دائر کی۔درخواست میں سیکرٹری قانون،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزافت بین الصوبائی رابطہ کو بھی فریق بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر