فلپائنی قونصلیٹ میں وومن ڈے کے حوالے سے تقریب، شہر بانو نقوی سمیت دیگر خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم

Mar 22, 2024 | 23:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) فلپائنی قونصلیٹ میں وومن ڈے کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں اے ایس پی شہر بانو نقوی سمیت دیگر شرکاء خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

فلپائن کے اعزازی قونصلیٹ  فہدل شیخ کی جانب سے  وومن ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، فلپائن قونصلیٹ ڈی ایچ اے لاہور میں  ہونے والی تقریب میں قونصلر جنرل سری لنکا پنجاب  یاسین جوئیہ، اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی، ڈاکٹر شیلا عالم ارشد،رازل ناصر, عائشہ خان ،صدف عاطف, عمارہ سلیم, قروبیکہ جہانگیر ، عائشہ ناصر,آسیہ یاسین, زینب رانجھا سمیت خواتین  کی بڑی  تعداد نے شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کل ہو گی

فلپائن کےاعزازی قونصلیٹ  فہد شیخ نے فلپائنی اور پاکستانی خواتین کے ملکی اور بین الاقوامی  کردار کے حوالے سے اظہار خیال کیا, تقریب سے  ڈین انسٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زر فشاں طاہر ، سوشل ایکٹوسٹ ڈاکٹر عائشہ ناصر ، ڈاکٹر زرفشاں طاہر، اقراء یاسین، ڈاکٹر شاندانہ شیخ، سعدیہ حمید  شانزے فیض، زینتھ عرفان، عاصمہ طارق، ڈاکٹر زہرہ صفدر، ڈاکٹر زرتاج لیاقت، شازیہ عادل، ڈاکٹر ثنا حسن، عابدہ خاور ، عائشہ عمران، ثناء مسعود،ایرلینڈا کاہنڈے سمیت  دیگر نے بھی خواتین کے معاشرے میں کردار اور اہمیت بارے روشنی ڈالی۔

شرکاء  کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی کے لئے خواتین کو ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔