اداروں کیخلاف مہم، طلبی نوٹس کے باوجودپی ٹی آئی رہنما ایف آئی اے پیش نہ ہوئے

Jun 22, 2023 | 20:02:PM
اداروں کیخلاف مہم، طلبی نوٹس کے باوجودپی ٹی آئی رہنما ایف آئی اے پیش نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کا الزام  میں  طلبی نوٹس کے باوجود تین اہم پی ٹی آئی رہنماء ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

 فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)  کے حکام کا کہنا ہے کہ  علی زیدی، اعظم سواتی ، قاسم سوری کو ایک اور نوٹس جاری کرنے کے بعد یکطرفہ کارروائی کرے گی۔

ایف آئی اے  نے تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو سائبر کرائم آفس طلب کیاتھا، ان تینوں  رہنماوں کی غیر حاضری کو جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قومی اداروں کے خلاف مواد شئیر کیا گیا۔