پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواستوں پر  سماعت نمٹا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ کی نوٹسز کی عدم تعمیل پر پرویز الٰہی کودوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

Jun 22, 2023 | 12:22:PM

(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کومزید مقدمات میں گرفتاری کا خوف،لاہورہائیکورٹ میں2مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواستوں پر دوبارہ سماعت ہوئی تو سینئر وکیل کی عدم حاضری  پردونوں درخواستیں واپس لینے پر نمٹا دی گئیں۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی درخواستوں پر سماعت کی،جونیئر وکیل کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ،دونوں درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل کدھر ہیں ؟ اس پر جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ وہ دوسری کورٹ میں ہیں ،عدالت نے کہا کہ دونوں درخواستیں نمٹا رہے ہیں ، سینئر وکیل نہ آیا تو درخواستیں خارج کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ شید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

 دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی 3مقدمات میں پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل پر نوٹسز کی عدم تعمیل پر پرویز الٰہی کودوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی 3مقدمات میں پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت  ہوئی،جسٹس انور الحق پنوں  نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی ، دائر درخواست میں متعلقہ ججز سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کیخلاف شواہد موجود ہیں،متعلقہ ججز نے حقائق کے برعکس فیصلے دیئے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا مقدمات خارج کرنے کا اقدام غیرآئینی قرار دے،

 عدالت نے نوٹسز کی عدم تعمیل پر پرویز الٰہی کودوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے کل فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں