(کامران کورائی) سندھ کا مری کہلائے جانے والے گورکھ ہل اسٹیشن پر ہلکی برف باری کے بعد موسم دلفریب ہوگیا ہے۔
ہلکی برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گورکھ ہل اسٹیشن اور اطراف میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انچارج گورکھ ہل اسٹیشن جمن جمالی کا کہنا ہے کہ گورکھ ہل اسٹیشن پر 2 سال کے بعد برفباری ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں؟
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں سردی کی ایک اور نئی لہر داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبہ سندھ میں آج سے سردی کی نئی لہر کا امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 2 ڈگری تک جاسکتا ہے۔