ترکیہ کے پہلے لڑاکا جنگی طیارے ’قان‘ کی کامیاب پرواز

Feb 22, 2024 | 23:38:PM
ترکیہ کے پہلے لڑاکا جنگی طیارے ’قان‘ کی کامیاب پرواز
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ کے پہلے ففتھ جنریشن طیارے ’قان‘ نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فضائی و خلائی صنعت TUSA کے اہم ترین ٹیکنالوجی منصوبوں میں شامل ’قان‘ کی پہلی کامیاب پرواز سے ترکیہ ففتھ جنریشن طیارہ بنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

طیارے کی اہم خصوصیات میں ڈبل موٹر، پلٹ جھپٹ اور راڈار سے چھپنے کی اعلیٰ صلاحیت، باڈی میں اسلحہ اٹھانے اور برقی حرب قابلیت نمایاں خصوصیات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش پر امریکا کا اظہارِ تشویش

ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ قان فضا سے فضا اور فضا سے زمینی اہداف کیخلاف اسڑیٹجک محاربے کے امکانات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ بلند فضائی محاربہ مسافت اور سپرسونک رفتار میں حساس اور پوائنٹ فائرنگ کی صلاحیت کے ساتھ منفرد مقام رکھتا ہے۔

اس موقع پر ترک صدر نے اپنی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ترکیہ 5 ویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی تیاری کے حوالے سے انتہائی نازک مرحلے کو پار کرچکا ہے، آج ترکیہ کی دفاعی صنعت کا ایک اور قابل فخر دن ہے۔