(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شرح سود 15 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،معاشی جائزہ کے بعد مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کیاہے ۔سٹیٹ بنک کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے کو قابو میں رکھنے کے لئے شرح سود ستمبر 21 سے اب تک 800 بیسز پوائنٹس بڑھایا گیا ۔ سٹیٹ بنک نے کہا کہ درامدات کو کم کرنے کے لئے حال ہی میں کچھ اقدامات اٹھائے گئے ،مالی سال 23 کے لیے مضبوط مالیاتی یکجائی کی منصوبہ بندی ہے،توقع ہے کہ یہ اقدامات آنے والے مہینوں کے دوران نظام پر اثر انداز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
Aug 22, 2022 | 17:14:PM