(طیب سیف) اسلام آباد میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی، کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیرلائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہا تھا اور ملزم محمد طلحہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم سے 3140 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے،ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں:جمعہ سے اتوار تک مزید بارشیں،پی ڈی ایم اے نےخبردار کردیا
ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔