صنعتکاروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،  ڈاکٹر گوہر اعجاز

Sep 21, 2023 | 18:42:PM
صنعتکاروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،  ڈاکٹر گوہر اعجاز
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وفاقی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کا حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس  نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشیت کی بہتری کیلئے تاجر اور صنعتکار اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، حکومتی کوششوں سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں واضح کمی آئی۔

انہوں نے کہا کہ 10 ارب ڈالرز کی  صنعت لگ چکی ہے اور چلنے کیلئے تیار ہیں، اس سے   دس کروڑ روزگار  کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے افغان ٹرانزٹ سے اسمگلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب  ایل سیز کا مسئلہ  بڑھا تو  افغان ٹرانزٹ  سے اسمگلنگ شروع ہوئی، 4 ارب ڈالرز سے افغان ٹرانزٹ 5 سے 6 ارب ڈالرز  تک پہنچ گیا اور یہ اضافی سامان  پاکستان کی منڈیوں میں  بکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر سخت پالیسی لارہے جس سے افغان ٹرانزٹ سے اسمگلنگ  بند ہوگی، صرف وہی سامان  ٹرانزٹ ہوگا جو افغانستان کو چاہیئے ہوگا۔