کراچی: غیر قانونی کانٹا اور ٹول پلازہ کیخلاف ٹرانسپورٹر کا دھرنا

جب تک غیر قانونی کانٹا اور ٹول پلازہ ختم نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا: ٹرانسپورٹرز 

Sep 21, 2023 | 18:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) کراچی میں غیر قانونی کانٹا اور ٹول پلازہ کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے دھرنا دے دیا۔

کراچی میں لنک روڈ پر ٹرانسپورٹرز نے دھرنا دے دیا، سپر ہائی وے اور قومی شاہراہ کو ملانے والی سڑک مکمل بند کر دی۔ ایک بار پھر ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کو کھڑا کر کے دھرنا دے دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرشرعی نکاح کیس؛ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اہم حکم

چیئرمین آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پاکستان شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو مہلت دینے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا ، کل سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ سے مذاکرات بے فائدہ ہوگئے، غیر قانونی طور پر ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،کلاشنکوف کے زور پر زبردستی بھتہ خوری کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ آج کا دھرنا فیصلہ کن ہوگا، جب تک غیر قانونی کانٹا اور ٹول پلازہ ختم نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا۔