نیب ترمیمی ایکٹ ، سابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ کو بڑا ریلیف مل گیا

Sep 21, 2022 | 19:31:PM
نیب ترمیمی ایکٹ، پیپلزپارٹی، فرزانہ راجہ، ریلیف مل گیا،
کیپشن: فرزانہ راجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت پیپلزپارٹی کی رہنما فرزانہ راجہ کو بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما فرزانہ راجہ کو بڑا ریلیف مل گیا،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ و دیگر کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہو گیا، احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا،احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی نے احکامات جاری کئے۔
ملزمان پر 540 ملین کی مبینہ کرپشن کا الزام تھا،عدالت نے ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا،عدالت نے کہاکہ نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 72رکنی وفاقی کابینہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر