وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدارتی ایلچی کی ملاقات

Sep 21, 2022 | 18:28:PM
وزیراعظم شہباز شریف، امریکی صدارتی ایلچی، جان کیری، ملاقات، موسمیاتی تبدیلی، آگاہی پیدا کرنے،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدارتی ایلچی جان کیری کی ملاقات ،وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور اس بحران کے حل کیلئے جان کیری کی کوششوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77واں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدارتی ایلچی جان کیری سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور اس بحران کے حل کیلئے جان کیری کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم شہبازشریف نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کے اہم کردار کا اعتراف کیا،وزیراعظم نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں فوری طور پر امریکی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ 
وزیراعظم نے تعمیر نو اور بحالی کے مرحلے کے دوران بین الاقوامی برادری کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان نے عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالا ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے۔ حالیہ سیلاب سے 1400 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 33 ملین لوگ بے گھر ہوئے جبکہ چالیس لاکھ ایکڑ فصل تباہ ہوئی، ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو ایک بے مثال قدرتی آفت کا سامنا تھا۔ 
جان کیری نے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیااورسیلاب کی وجہ سے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے امریکی انتظامیہ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ امریکی صدارتی ایلچی نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں تعاون کے ساتھ ساتھ دیگر اقسام کی مدد کےلئے تیار ہے،دونوں رہنماﺅں نے موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے حوالے سے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف احتساب عدالت میں درخواست