زیادہ کیلوریز سے کینسر اور جلد موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

Sep 21, 2022 | 12:28:PM
زیادہ کیلوریز سے کینسر اور جلد موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا اور اٹلی میں ہونے والی الگ الگ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوارک کھاتے ہیں، اُن میں کولوریکٹل کینسر اور دل کی بیماریوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق برطانوی میڈیکل جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوراک میں وہ اشیاء شامل ہیں جن میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔ ان اشیاء میں سوپ، ساسز، پیزا، پہلے سے بنے ہوئے کھانے، ساسیجز، فرنچ فرائز، سوڈا، کوکیز، کیک، ٹافیاں، ڈونٹ، آئس کریم اور دیگر شامل ہیں۔

نیو یارک یونیورسٹی میں نیوٹریشن، فوڈ اسٹڈیز اور پبلک ہیلتھ کی پروفیسر ماریون نیسلے کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوراک کے حوالے سے سینکڑوں مطالعات کیے گئے ہیں اور ان سب سے یہی معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے کینسر اور دل کی بیماری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اخروٹ کا استعمال بڑھاپے میں کیسے فائدے مند ہے؟ جانیئے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق ماضی میں کی گئی تمام تحقیقات کا تسلسل ہے۔ فاسٹ فوڈ یا کم غذاء والی اشیاء سے واضح طور پر موذی بیماریوں کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایک اور تحقیق اٹلی کے شہر مولیس میں کی گئی جہاں 2 لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق کا مطالعہ 2005ء میں شروع کیا گیا تھا جس میں کینسر، دل اور دماغ میں وبائی امراض کے امکانات کا حوالہ دیا گیا۔
برطانوی میڈیکل جریدے میں شائع تبصرے کے مطابق ایسی اشیاء جن میں چینی کی مقدار زیادہ ہو اور دوسری طرف کم غذائیت والی اشیاء کی وجہ سے موذی امراض یا جلدی مرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دونوں طرح کی خوارک کھانے سے قلبی امراض اور جلدی مرنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔