ایپل کی جانب سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے ایپس مہنگی کرنے کا فیصلہ

Sep 21, 2022 | 11:57:AM
ایپل کی جانب سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے ایپس مہنگی کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو (رائٹرز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے اپنے ایپس اور ان-ایپس میں خریداری کے لیے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 5 اکتوبر سے پاکستان، ملائیشیا، جاپان، پولینڈ، سویڈن، جنوبی کوریا، ویتنام اور چلی میں ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپ پر زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔

ایپس اور ان-ایپس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کم از کم ابتدائی قیمت 1 اعشاریہ 19 یورو ہوگی تاہم خود ہی تجدید ہونے والی سبسکرپشن پر اضافہ نہیں ہوگا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ صارفین سے ٹیکس اکٹھا کرنے سے متعلق نئے ضابطوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آکسیجن کی مقدار جانئیے اب سمارٹ فون کے ذریعے