اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کرنا اور انہیں واپس آباد کرنا اولین ترجیح ہے:گورنر پنجاب

Sep 21, 2022 | 10:13:AM
 انجینئر بلیغ الرحمان ,گورنر پنجاب,24نیوز,افواج پاکستان, احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کرنا اور انہیں واپس آباد کرنا اولین ترجیح ہے.

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر برائے برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ملاقات،ملاقات میں تعلیم اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔،پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیاں تمام تر توانائیاں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے صرف کر رہی ہیں،وفاقی صوبائی حکومتیں، افواج پاکستان، ادارے، مخیر حضرات اور عوام مل کر سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،دوست ممالک جس جذبہ خیر سگالی سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیج رہے ہین ان کے بھی شکر گزار ہیں. 

گورنر پنجاب  نے کہا ہے کہ پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیاں تمام تر توانائیاں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے صرف کر رہی ہیں.وفاقی صوبائی حکومتیں، افواج پاکستان، ادارے، مخیر حضرات اور عوام مل کر سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں.دوست ممالک جس جذبہ خیر سگالی سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیج رہے ہین ان کے بھی شکر گزار ہیں. جامعات میں کنسورشیم بنانے جا رہے ہیں جن کا مقصد اعلی تعلیم اور انڈسٹری کے درمیان روابط قائم کرنا ہے.اس میکنزم کے ذریعے سیلاب زدگان کی منظم طریقے سے مدد کی جا سکے گی.

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر مرکز میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایک میکنزم بنایا گیا ہے. اس میکنزم کے تحت سیلاب زدگان کی ضروریات کی نشاندہی کی جائے گی. جامعات اور مخیر حضرات اس سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں.